کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک دھونے سے پیشتر ہاتھ کو برتن میں داخل کرنا درست نہیں
حدیث نمبر: 1067
١٠٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش قال: حدثنا أبو إسحاق عن الحارث عن علي قال: دعا بماء، فغسل يديه ثلاثًا قبل أن يدخلهما (في الإناء) (١)، ثم قال: هكذا رأيت رسول اللَّه ﷺ صنع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا اور پھر اپنے ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 1068
١٠٦٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن الشعبي قال: إذا بال الرجل، أو أحدث، فلا يدخل يده في الإناء حتى يغسلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب آدمی پیشاب کرے یا اس کا وضو ٹوٹ جائے تو ہاتھوں کو دھونے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرے۔
حدیث نمبر: 1069
١٠٦٩ - حدثنا معتمر بن سليمان عن سلم بن أبي (الذيال) (١) عن الحسن قال: إذا أردتم أن توضؤوا، فلا تغمسوا أيديكم في إناء حتى تنقوها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب تم وضو کرنا چاہو تو اپنے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرو۔
حدیث نمبر: 1070
١٠٧٠ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن أبي حية: قال رأيت عليًا توضأ، فأنقى كفيه، ثم غسل وجهه وذراعيه، ثم: قال إنما أردت أن أريكم طهور رسول اللَّه ﷺ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوحیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے وضو فرمایا پھر اس میں اپنی ہتھیلیوں کو دھویا پھر اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا، پھر فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو دکھانا چاہتا تھا۔