کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جون حضرات کے نزدیک آدمی بیت الخلاء سے نکل کر اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں داخل کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 1060
١٠٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ليث عن أيوب عن ابن سيرين عن عبيدة: أنه كان يدخل يده في الإناء إذا خرج من المخرج قبل أن يغسلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل کردیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1061
١٠٦١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام عن ابن سيرين قال: كان يخرج من الخلاء، (ثم) (١) يضع يده في الإناء قبل أن يغسلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سرین بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل کردیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1062
١٠٦٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش قال: رأيت إبراهيم بال، ثم أدخل يده في الإناء قبل أن يغسلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا اور اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں ڈال دیا۔
حدیث نمبر: 1063
١٠٦٣ - حدثنا ابن نمير عن عيسى بن المغيرة (الحرامي) (١) قال: سألت سعيد بن جبير عن الرجل يغمس يده في الإناء قبل أن يغسلها؟ فقال: (لا بأس) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ کیا آدمی بیت الخلاء سے نکل کر اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے بیت الخلاء میں داخل کرسکتا ہے ؟ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 1064
١٠٦٤ - حدثنا أبو أسامة عن مهدي بن ميمون عن إسماعيل بن إبراهيم قال: رأيت سالمًا ذهب، فبال، ثم أدخل يديه جميعًا في الإناء قبل أن يغسلهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابراہیم فرماتے کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا پھر اپنے دونوں ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل کردیئے۔
حدیث نمبر: 1065
١٠٦٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن الصلت بن بهرام قال: رأيت إبراهيم بال، ثم أدخل يده في الإناء قبل أن يغسلها قال: فصحت به؟! (١) فتبسم، وقال: ما من رجل أشد في هذا مني، إني لم أدخلها إلا وهي طاهرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صلت بن بھرام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابرہیم کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کرنے کے بعد اپنا ہاتھ دھوئے بغیر برتن میں ڈال دیا۔ میں نے انہیں زور سے پکارا تو وہ مسکرا دئیے اور فرمایا اس معاملے میں مجھ سے زیادہ سخت کوئی نہیں ہوسکتا، میں نے اس میں پاک ہاتھ داخل کیا ہے۔
حدیث نمبر: 1066
١٠٦٦ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن إسماعيل بن رجاء عن أبيه عن البراء: أنه أدخل يده في المطهرة قبل أن يغسلها قال الأعمش: هذا حرف استحسنه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رجاء فرماتے ہیں کہ حضرت براء نے اپنا ہاتھ وضو کے برتن میں دھونے سے پہلے داخل کیا۔