حدیث نمبر: 823
٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك وابن نمير عن زكريا عن علي بن (الأقمر) (١) قال: سئل أبو الضحى أياكل الجنب؟ قال: نعم، ويمشي في الأسواق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الضحیٰ سے پوچھا گیا کہ کیا جنبی کھا سکتا ہے ؟ فرمایا ہاں، بازار میں چل پھر بھی سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 824
٨٢٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الزبرقان عن أبي رزين قال: إني لأكون جنبا، فأتوضأ، ثم أخرج إلى السوق، فاقضي حاجتي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ بعض اوقات میں جنبی ہوتا ہوں تو وضو کر کے بازار چلا جاتا ہوں اور اپنی ضروریات پوری کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 825
٨٢٥ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء -في الرجل تصيبه الجنابة، ثم يريد الخروج- قال: يتوضأ وضوءه للصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو جنبی ہو اور باہر نکلنا چاہتا ہو فرماتے ہیں کہ وہ پہلے نماز والا وضو کرلے۔
حدیث نمبر: 826
٨٢٦ - [حدثنا إسحاق الأزرق عن هشام عن الحسن في الرجل الجنب (يأتي الحاجة) (١) ويأتي السوق قال: يغسل فرجه، ويتوضأ وضوءه للصلاة] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جو جنبی ہو اور باہر بازار کسی کام سے جانا چاہتا ہو تو فرماتے ہیں کہ وہ اپنی شرم گاہ دھوئے اور نماز والا وضو کرلے۔
حدیث نمبر: 827
٨٢٧ - حدثنا إسحاق الأزرق عن هشام عن عكرمة عن ابن عباس: مثل ذلك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 828
٨٢٨ - حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: حدثنا مسعر عن بكير (بن) (١) الأخنس عن مصعب بن سعد (عن سعد) (٢): أنه ربما أجنب ثم توضأ ثم خرج (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بعض اوقات حالت جنابت میں وضو کر کے باہر تشریف لے جاتے تھے۔