حدیث نمبر: 787
٧٨٧ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي قال: سألت الزهري) (١) عن الرجل تصيبه الجنابة ومعه (ماء يكفيه) (٢) للوضوء؟ قال: يتيمم، وقال عبدة بن أبي لبابة، يتوضأ (ويتيمم) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی کہتے ہیں کہ میں نے زہری سے پوچھا کہ اگر ایک آدمی جنبی ہو اور اس کے پاس اتنا پانی ہو جس سے صرف وضو کرسکے تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا تیمم کرلے۔ عبدہ بن ابی لبابہ نے فرمایا کہ وہ وضو کرے اور تیمم کرے۔
حدیث نمبر: 788
٧٨٨ - حدثنا محمد بن أبي عدي (عن) (١) أشعث عن الحسن قال: إذا أجنب (الرجل) (٢)، وليس معه من الماء قدر ما يغتسل به. قال: يتيمم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے پوچھا گیا کہ جنبی کے پاس غسل کی ضرورت کا پانی نہ ہو تو کیا کرے ؟ فرمایا تیمم کرے۔