حدیث نمبر: 689
٦٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا الأعمش عن سالم عن كريب عن ابن عباس قال: حدثنا عن خالته ميمونة قالت: وضعت للنبي ﷺ غسلا، فاغتسل من الجنابة، فأكفا الإناء بشماله على يمينه، فغسل (كفيه) (١)، ثم أفاض على فرجه فغسله، ثم دلك يده بالأرض، ثم مضمض واستنشق وغسل وجهه وذراعيه، ثم أفاض على رأسه، ثم أفاض على سائر جسده الماء، ثم تنحى فغسل رجليه). قالت: فأتيته بثوب؛ فرده وجعل يقول بالماء هكذا؛ ينفض الماء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے غسل کا پانی رکھا۔ آپ نے جنابت کا غسل اس طرح فرمایا کہ بائیں ہاتھ سے برتن کو جھکا کر پانی لیا، اس سے اپنی ہتھیلی کو دھویا، پھر شرم گاہ پر پانی بہا کر اسے دھویا، پھر ہاتھ کو زمین پر ملا۔ پھر کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا۔ پھر اپنے سر پر پانی ڈالا، پھر اپنے سارے جسم پر پانی ڈالا۔ پھر نہانے کی جگہ سے پیچھے ہٹ کر پاؤں دھوئے۔ فرماتی ہیں : میں آپ کے لئے کپڑا لائی تو آپ نے واپس کردیا اور فرمایا کہ اس طرح پانی جھاڑا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 690
٦٩٠ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة: أن النبي ﷺ اغتسل من الجنابة، فبدأ فغسل كفيه ثلاثًا، ثم توضأ وضوءه للصلاة، ثم أدخل يده فخلل بها أصول الشعر، حتى يخيل إليّ أنه استبرأ البشرة، ثم صب الماء على رأسه ثلاثًا، ثم أفاض على سائر جسده الماء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت اس طرح فرمایا کہ پہلے دونوں ہتھیلیوں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر نماز والا وضو فرمایا۔ پھر اپنے ہاتھ کو بالوں پر رکھ کر انگلیوں سے اس طرح خلال کیا کہ پانی کھال تک پہنچ گیا۔ پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہایا، پھر اپنے جسم پر پانی بہایا۔
حدیث نمبر: 691
٦٩١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عطاء بن السائب قال: حدثنا أبو سلمة بن عبد الرحمن قال: حدثتني عائشة: أن رسول اللَّه ﷺ كان إذا اغتسل من الجنابة، وضع له الإناء؛ فيصب على يديه قبل أن (يدخلهما) (١) في الإناء (حتى) (٢) إذا غسل يديه أدخل يده اليمنى في الإناء، فصب باليمنى وغسل فرجه باليسرى، فإذا فرغ صب باليمنى على اليسرى (فغسلهما) (٣)، ثم تمضمض واستنشق ثلاثًا، ثم يصب على رأسه ملء كفيه ثلاث مرات، ثم يغسل سائر جسده (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت کرنا ہوتا تو آپ کیلئے پانی کا برتن رکھا جاتا۔ آپ ہاتھوں کو پانی میں داخل کرنے سے پہلے دھوتے۔ جب ہاتھ دھو لیتے تو دایاں ہاتھ برتن میں داخل فرماتے ۔ دائیں ہاتھ سے پانی لیتے اور بائیں ہاتھ سے شرمگاہ کو صاف کرتے۔ پھر دائیں ہاتھ سے پانی بائیں ہاتھ پر ڈال کر اسے دھوتے۔ پھر تین تین مرتبہ کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے پھر تین مرتبہ دونوں ہاتھ بھر کر سر پر پانی ڈالتے، پھر سارے جسم کو دھو لیتے۔
حدیث نمبر: 692
٦٩٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عثمان بن الأسود عن عكرمة بن خالد قال: كان عمر إذا أجنب غسل سفلته، ثم توضأ وضوءه للصلاة، ثم أفرغ عليه (الماء) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب غسل جنابت فرماتے تو پہلے نچلے حصے کو دھوتے، پھر نماز والا وضو کرتے پھر سارے جسم پر پانی بہاتے۔
حدیث نمبر: 693
٦٩٣ - حدثنا أسباط بن محمد عن الشيباني عن محارب بن دثار عن ابن عمر في ⦗١٣٩⦘ الغسل من الجنابة قال: يتوضأ وضوءه للصلاة، ثم يغسل ما أصابه، ثم يضرب (بيده على) (١) الأرض؛ فيدلكها بالتراب (٢) ثم يفيض عليه الماء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما غسل جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ پہلے نماز والا وضو کرے، پھر گندگی کو زائل کرے، پھر ہاتھ کو زمین پر رگڑ کر صاف کرے، پھر ہاتھ کو دھو لے پھر سارے جسم پر پانی بہائے۔
حدیث نمبر: 694
٦٩٤ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد بن أبي زياد قال: سألت عبد الرحمن بن أبي ليلى عن الغسل من الجنابة؟ فقال: تغسل كفيك، ثم تفرغ بيمينك على شمالك، ثم تغسل فرجك، ثم تغسل يديك، ثم توضأ وضوءك للصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے غسل جنابت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ پہلے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دھو لو، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالو، پھر اپنی شرم گاہ کو دھوؤ، پھر دونوں ہاتھوں کو دھوؤ، پھر نماز والا وضو کرلو۔
حدیث نمبر: 695
٦٩٥ - حدثنا هشيم عن العوام عن إبراهيم التيمي أنه كان يقول في الجنب: يبدأ؛ فيغسل يده اليمنى، ثم يفرغ بها على يده اليسرى، ويغسل فرجه وما أصاب منه، ثم يدلك يده بالجدار، ثم يتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی غسل جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے دائیں ہاتھ کو دھوئے، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں پر پانی ڈالے، پھر شرمگاہ پر لگی نجاست کو صاف کرے، پھر اپنے ہاتھ کو دیوار سے رگڑے، پھر وضو کرے۔
حدیث نمبر: 696
٦٩٦ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان (يقال) (١) الطهر قبل الغسل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ پاکی غسل سے پہلے ہوگی۔
حدیث نمبر: 697
٦٩٧ - حدثنا ابن علية عن داود عن سعيد بن المسيب في الغسل من الجنابة: إذا غسلت يديك، فابدأ (بأيتهما) (١) شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب غسل جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے ہاتھ دھو لو تو پھر جہاں سے چاہو شروع کرو۔
حدیث نمبر: 698
٦٩٨ - حدثنا ابن علية عن داود عن الشعبي: أنه كان لا يرى الوضوء في الغسل من الجنابة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کے نزدیک غسل جنابت میں وضو نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 699
٦٩٩ - حدثنا أبو الأحوص عن طارق عن عاصم بن (عمرو) (١) قال: خرج نفر من أهل العراق إلى عمر، فسألوه عن غسل الجنابة، فقال (سألتموني عن ⦗١٤٠⦘ خصال ما سألني عنها أحد منذ سألت رسول اللَّه ﷺ غيركم، أما غسل الجنابة، فتوضأ وضوءك للصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بن عمر فرماتے ہیں کہ اہل عراق کا ایک وفد حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے غسل جنابت کے بارے میں پوچھا۔ آپ نے فرمایا تم نے مجھ سے ایسی بات کے بارے میں پوچھا ہے جس کے بارے میں اس وقت سے مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں سوال کیا ہے غسل جنابت میں وہ وضو کرو جو تم نماز کے لئے کرتے ہو۔