حدیث نمبر: 651
٦٥١ - حدثنا وكيع عن (أبي العميس) (١) عن (عبد اللَّه) (٢) (بن جابر) (٣) بن عتيك قال: أتانا (ابن عمر) (٤) في دارنا فأتيناه بوضوء في نحاس، فكرهه وقال: ائتوني بحجر أو خشب (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے علاقے میں تشریف لائے۔ ہم ان کے لئے وضو کا پانی ایک تانبے کے برتن میں لائے تو انہوں نے ناپسند کیا اور فرمایا پتھر یا لکڑی کے برتن میں پانی لاؤ۔
حدیث نمبر: 652
٦٥٢ - حدثنا وكيع عن (أم غراب) (١) عن بنانة: أن عثمان كان يتوضأ في كوز أو تور من برام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بنانہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان لوٹے یا پتھر کی ہانڈی کے ذریعہ وضو کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 653
٦٥٣ - حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يتوضأ في أدم، أو في قدح خشب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما چمڑے کے برتن یا لکڑی کی پیالہ کے ذریعے وضو کیا کرتے تھے۔