کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
حدیث نمبر: 620
٦٢٠ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن عمارة عن محمد بن إبراهيم عن أم (ولد) (١) لإبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف قالت: كنت أطيل ذيلي، فأمر بالمكان القذر والمكان الطيب، فدخلت على أم سلمة، فسألتها؟ فقالت أم سلمة: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "يطهره ما بعده" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم بن عبد الرحمن کی ام ولد فرماتی ہیں کہ میرا دامن لمبا ہوتا تھا اور میں اسے گھسیٹ کر چلتی تھی، بعض اوقات میں کسی گندی جگہ اور پھر صاف جگہ سے گزرتی، میں ام سلمہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا ” میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بعد کی جگہ اسے پاک کر دے گی “
حدیث نمبر: 621
٦٢١ - حدثنا شريك عن عبد اللَّه بن عيسى عن موسى بن عبد اللَّه بن يزيد عن امرأة من بني عبد الأشهل: أنها سألت النبي ﷺ: أن بيني وبين المسجد طريقا قذرا؟ ⦗١٢٥⦘ قال: "فبعدها طريق أنظف منها؟ قالت: نعم قال: هذه بهذه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
بنو عبد الاشہل کی ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ میرے اور مسجد کے درمیان ایک گندی جگہ ہے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ اس کے بعد صاف جگہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ صاف جگہ تیرے لباس کو پاک کر دے گی۔
حدیث نمبر: 622
٦٢٢ - حدثنا هشيم قال (أخبرنا) (١) يحيى بن سعيد عمن حدثه عن عائشة: أنها سئلت عن الرجل يمر بالمكان القذر، وهو على طهارة؟ فقالت: أنه قد يمر بالمكان النظيف؛ فيطهر بعضه بعضا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو خود پاک ہو لیکن کسی گندی جگہ سے گذرے تو آپ نے فرمایا کہ وہ پاک جگہ سے بھی تو گذرے گا اور پاک جگہ اسے پاک کر دے گی۔
حدیث نمبر: 623
٦٢٣ - حدثنا حماد بن خالد عن ابن أبي ذئب قال: (بلغني عن سعيد بن المسيب وابن عباس أنهما كانوا يقولان: الأرض تطهر بعضها بعضا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ زمین کا بعض حصہ بعض کو پاک کردیتا ہے۔
حدیث نمبر: 624
٦٢٤ - حدثنا شريك وهشيم وابن إدريس عن الأعمش عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: كنا لا نتوضأ من موطئ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسیب اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ زمین کا بعض حصہ بعض کو پاک کردیتا ہے۔
حدیث نمبر: 625
٦٢٥ - [حدثنا حفص بن غياث عن هشام عن أبيه قال: الأرض تطهر بعضها بعضا] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ہم کسی جگہ گذرنے کی بنا پر وضو نہیں کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 626
٦٢٦ - حدثنا فضيل بن عياض عن منصور عن أبي جعفر قال: الأرض (يطهر) (١) بعضها بعضا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ زمین کا بعض حصہ بعض کو پاک کردیتا ہے۔
حدیث نمبر: 627
٦٢٧ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عبد الرحمن بن الأسود عن علقمة والأسود: أنهما كانا لا يتوضآن مما وطئا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ اور حضرت اسود گندی جگہ سے گذرنے کی بناء پر وضو نہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 628
٦٢٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة (١) عن أبي جعفر محمد بن عبد الرحمن بن يزيد عن علقمة قال: لا وضوء من موطئ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ کسی گندی جگہ سے گذرنے کی بنا پر وضو لازم نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 629
٦٢٩ - حدثنا المطلب بن زياد عن محمد بن المهاجر عن أبي جعفر قال: زكاة الأرض يبسها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ زمین کی پاکی اس کا خشک ہوجانا ہے۔