کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو وضو کرتے ہوئے اپنے پاؤں پانی میں ہلائے
حدیث نمبر: 606
٦٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم (بن) (١) عمر عن سليمان الأحول عن طاوس: في رجل توضأ، فخضخض رجليه في الماء فقال: هذا غير طائل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس سے (اس شخص کے بارے میں جو اپنے پاؤں پانی میں ہلائے) منقول ہے کہ یہ اس کے لئے کافی ہے۔
حدیث نمبر: 607
٦٠٧ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر قال: سألت عطاء وعامرا وسالما عن الرجل يتوضأ (فخضخض) (١) رجليه في الماء؟ (قالوا) (٢): يجزئه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء، عامر اور سالم سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو وضو کے دوران پاؤں کو پانی میں ہلا لے تو فرمایا کہ یہ اس کے لئے کافی ہے۔
حدیث نمبر: 608
٦٠٨ - [حدثنا هشيم عن أبي حرة عن الحسن قال: إذا خضخض رجليه في الماء فقد أجزأه من الوضوء] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنے پاؤں پانی میں ہلا لئے تو یہ اس کے لئے کافی ہے۔