کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 598
٥٩٨ - حدثنا هشيم بن بشير عن غيلان بن عبد اللَّه مولى بني مخزوم قال: رأيت ابن عمر يغسل أثر البول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت غیلان بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرکو پیشاب کی جگہ پانی سے دھوتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 599
٥٩٩ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم قال: رأيت أنسا يغسل أثر البول، ورأيت ابن سيرين يغسل أثر البول، ورأيت نضر بن أنس يغسل أثر البول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس، حضرت ابن سیرین اور حضرت نضر بن انس کو پیشاب کی جگہ پانی سے دھوتے ہوئے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 600
٦٠٠ - حدثنا وكيع عن كهمس عن (ابن) (١) (بريدة) (٢) قال ابن عباس: أحمد إليكم غسل الإحليل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آلۂ تناسل کے سوراخ کو پانی سے دھونا بہت اچھا ہے۔
حدیث نمبر: 601
٦٠١ - حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن رجل من بني سعد قال: رأيت أبا هريرة بال، فغسل ما هنالك (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اسدی شخص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کرنے کے بعد پیشاب کی جگہ کو دھویا۔
حدیث نمبر: 602
٦٠٢ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: بال، ثم أخذ ماء فأدخل يده في (ثيابه) (١) (فمسح) (٢) ذكره.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے پیشاب کرنے کے بعد پانی لیا اور ہاتھ اپنے پاجامے کے اندر ڈال کر آلۂ تناسل کو صاف کیا۔
حدیث نمبر: 603
٦٠٣ - [حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن مرة عن إبراهيم عن الأسود: أنه بال، ثم أدخل يده في سراويله، فغسل ذكره] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود نے پیشاب کرنے کے بعد پانی لیا اور ہاتھ اپنے پاجامے کے اندر ڈال کر آلۂ تناسل کو صاف کیا۔
حدیث نمبر: 604
٦٠٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: كان إبراهيم إذا بال، أدخل يده تحت إزاره، فمسح ذكره. فذكرت ذلك لطلحة، فأعجبه ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم جب پیشاب کرتے تو اپنا ہاتھ شلوار میں ڈال کر آلہء تناسل کو صاف کرتے۔ میں نے اس بات کا ذکر حضرت طلحہ سے کیا تو انہوں نے تعجب کا اظہار فرمایا۔
حدیث نمبر: 605
٦٠٥ - حدثنا وكيع عن (١) العلاء قال: رأيت إبراهيم بال، فغسل ذكره.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے پیشاب کرنے کے بعد آلہء تناسل کو پانی سے دھویا۔