حدیث نمبر: 515
٥١٥ - حدثنا ابن إدريس وأبو معاوية عن الأعمش عن (عبد اللَّه) (١) (بن عبد اللَّه) (٢) عن ابن أبي ليلى (٣) عن البراء بن عازب قال: سئل رسول اللَّه ﷺ عن الوضوء من لحوم الإبل؛ فقال: "توضؤوا منه" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اونٹوں کا گوشت کھانے کے بعد وضو کا حکم پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا ” اونٹوں کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرو “
حدیث نمبر: 516
٥١٦ - حدثنا ابن علية عن حميد عن أبي العالية: أن أبا موسى نحو جزورا، فأطعم أصحابه، ثم قاموا يصلون بغير طهور، فنهاهم عن ذلك، وقال: ما أبالي مشيت (في فرثها) (١) ودمها ولم أتوضأ، أو أكلت من لحمها ولم أتوضأ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو موسیٰ نے اونٹ ذبح کیا اور اس کا گوشت اپنے ساتھیوں کو کھلایا۔ گوشت کھا کر وہ حضرات بغیر وضو کئے نماز میں کھڑے ہونے لگے تو حضرت ابو موسیٰ نے انہیں روک دیا اور فرمایا ” میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر میں اس کی لید اور خون پر چلوں تو پھر بھی وضو کروں اور اگر اس کا گوشت کھاؤں تو پھر بھی وضو کروں (گویا میرے نزدیک دونوں حالتوں میں وضو کرنا ضروری ہے) ۔
حدیث نمبر: 517
٥١٧ - حدثنا وكيع عن محمد بن قيس عن جعفر بن أبي ثور عن جابر بن سمرة قال: [كنا نتوضأ من لحوم الإبل، ولا نتوضأ من لحوم الغنم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ ہم اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کیا کرتے تھے لیکن بکریوں کا گوشت کھا کر وضو نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 518
٥١٨ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسرائيل عن أشعث بن أبي الشعثاء عن جعفر بن أبي ثور عن جابر بن سمرة قال:] (١) أمرنا رسول اللَّه ﷺ أن نتوضأ من لحوم الإبل، ولا نتوضأ من لحوم الغنم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کریں اور بکری کا گوشت کھا کر وضو نہ کریں۔