حدیث نمبر: 488
٤٨٨ - حدثنا وكيع بن الجراح قال: حدثنا الأعمش عن حبيب بن أبي ثابت عن عروة عن عائشة عن النبي ﷺ: أنه قبل بعض نسائه، ثم خرج إلى الصلاة ولم يتوضأ. فقلت: من هي إلا أنت؟ فضحكت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ایک زوجہ کا بوسہ لیا، پھر آپ وضو کئے بغیر نماز کے لئے تشریف لے گئے۔ حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ وہ زوجہ آپ ہی تھیں ؟ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مسکرا دیں۔
حدیث نمبر: 489
٤٨٩ - حدثنا هشيم بن بشير عن الأعمش عن حبيب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس (١). - وحجاج عن عطاء عن ابن عباس: أنه كان لا يرى في القبلة وضوء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
حدیث نمبر: 490
٤٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن عطاء قال: ليس في القبلة وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
حدیث نمبر: 491
٤٩١ - [حدثنا هشيم قال: أنا يونس عن الحسن: أنه كان لا يرى في القبلة وضوءًا] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
حدیث نمبر: 492
٤٩٢ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن (١) عن حسن بن صالح عن أبيه عن الشعبي عن مسلم بن حيان عن مسروق قال: ما أبالي قبلتها أو قبلت يدي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ میں اپنی بیوی کا بوسہ لوں یا اپنے ہاتھ کا بوسہ لوں۔
حدیث نمبر: 493
٤٩٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي روق (١) عن إبراهيم التيمي عن عائشة: (أن) (٢) النبي ﷺ: قبل، ثم صلى ولم يتوضأ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنی زوجہ کا بوسہ لیا اور پھر نماز پڑھی لیکن وضو نہیں فرمایا۔
حدیث نمبر: 494
٤٩٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: ليس في القبلة وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔