حدیث نمبر: 482
٤٨٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن المسيب بن رافع عن ابن عباس قال: الغسل من الحجامة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پچھنوں کے بعد غسل کرنا چائیے۔
حدیث نمبر: 483
٤٨٣ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن مجاهد عن عبد اللَّه بن عمرو قال: اغتسل من الحجامة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پچھنوں کے بعد غسل کرو۔
حدیث نمبر: 484
٤٨٤ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: احتجم عندي إبراهيم ومجاهد فاغتسل مجاهد، وغسل إبراهيم موضع المحاجم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ابراہیم اور حضرت مجاہد نے میرے پاس پچھنے لگوائے۔ پھر حضرت مجاہد نے غسل کیا اور ابراہیم نے صرف پچھنوں کی جگہ دھونے پر اکتفاء کیا۔
حدیث نمبر: 485
٤٨٥ - حدثنا المحاربي عن ليث عن مجاهد عن علي -في الرجل يحتجم أو يحلق عانته أو ينتف إبطه- قال: (يغتسل) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان تین اشخاص کے بارے میں غسل کا حکم دیا ہے پچھنے لگوانے والا زیر ناف بال صاف کرنے والا بغل کے بال اکھیڑنے والا۔
حدیث نمبر: 486
٤٨٦ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا زكريا (١) عن مصعب بن شيبة عن طلق ابن حبيب عن عبد اللَّه بن الزبير أن عائشة حدثته أن النبي ﷺ قال: "يغتسل من الحجامة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” پچھنے لگوانے کے بعد غسل کیا جائے گا “۔
حدیث نمبر: 487
٤٨٧ - حدثنا (١) عبيد اللَّه قال: أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: إذا احتجم الرجل؛ فليغتسل (ولم يره) (٢) واجبا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما پچھنے لگوانے والے شخص کو غسل کا حکم تو دیتے تھے لیکن اسے واجب نہ سمجھتے تھے۔