حدیث نمبر: 471
٤٧١ - حدثنا ابن نمير قال: أخبرنا عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا احتجم غسل أثر محاجمه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما پچھنے لگوانے کے بعد پچھنوں کی جگہ کو دھو لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 472
٤٧٢ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن إبراهيم قال: كان علقمة والأسود لا يغتسلان من الحجامة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ اور حضرت اسود پچھنے لگوانے کے بعد غسل نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 473
٤٧٣ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم: أنه كان يغسل أثر المحاجم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم پچھنوں کی جگہ کو دھو لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 474
٤٧٤ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن وابن سيرين أنهما كانا يقولان: اغسل أثر المحاجم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے تھے کہ پچھنوں کی جگہ دھو لو۔
حدیث نمبر: 475
٤٧٥ - [حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن ومحمد قال: كانا يقولان في الرجل يحتجم: يتوضأ ويغسل أثر المحاجم] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ پچھنے لگوانے کے بعد آدمی وضو کرلے اور پچھنوں کی جگہ کو دھو لے۔
حدیث نمبر: 476
٤٧٦ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول: أنه كان لا يرى بأسا إذا احتجم أن لا يغتسل، ولا يغسل أثر محاجمه، إلا أن يكون (عليها) (١) دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول کے نزدیک اگر آدمی پچھنے لگوانے کے بعد غسل نہ کرے تو کوئی حرج نہیں، حتی کہ اگر خون کے نشانات نہ ہوں تو پچھنے کی جگہ کو دھونا بھی ضروری نہیں۔
حدیث نمبر: 477
٤٧٧ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن: سئل عن الرجل يحتجم ماذا؟ عليه قال: (يغسل أثر محاجمه).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے پچھنے لگوانے والے شخص کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا وہ پچھنوں کی جگہ دھو لے۔
حدیث نمبر: 478
٤٧٨ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن أبي (عمرو) (١) عن ابن الحنفية قال: (يغسل أثر المحاجم).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ وہ پچھنوں کے نشانات دھو لے۔
حدیث نمبر: 479
٤٧٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن جابر عن سالم والقاسم وعامر وطاوس. قلت: اغتسل من الحجامة؟ (قالوا) (١): لا، قال أبو جعفر: اغسل أثر المحاجم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم، حضرت عامر اور حضرت طاوس سے میں نے پوچھا ” کیا میں پچھنے لگوانے کے بعد غسل کروں۔ انہوں نے کہا ” نہیں “ ابو جعفر نے فرمایا ” صرف پچھنوں کے نشانات دھو لو “۔
حدیث نمبر: 480
٤٨٠ - حدثنا أبو قبيصة (١) عن هشام بن عروة عن أبيه قال: كان يحتجم، فيغسل أثر المحاجم، ثم يتوضأ وضوءه للصلاة، فيصلي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت عروہ پچھنے لگوانے کے بعد پچھنوں کے نشانات کو دھو کر وضو کرتے اور نماز پڑھ لیتے۔
حدیث نمبر: 481
٤٨١ - حدثنا معن بن عيسى عن محمد بن عبد الرحمن بن (المجبر) (١) عن عبد الرحمن بن القاسم أن القاسم: كان يمسح أثر المحاجم بالماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم پچھنوں کے نشانات کو پانی سے دھو لیتے تھے۔