کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: تھوڑا اور معمولی پانی مجھے تیمم سے زیادہ اچھا معلوم ہوتا ہے
حدیث نمبر: 466
٤٦٦ - حدثنا حفص عن ليث عن طاوس قال: الماء اليسير أحب إليّ من التيمم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ تھوڑا پانی میرے نزدیک تیمم سے بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 467
٤٦٧ - حدثنا خالد بن حيان عن جعفر بن برقان عن حبيب بن أبي مرزوق عن عطاء قال: القليل من الماء أحب إليّ من التراب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ تھوڑا پانی مجھے مٹی سے زیادہ محبوب ہے۔
حدیث نمبر: 468
٤٦٨ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: الوضوء بالطرق من الماء أحب إليّ من التيمم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جانور کے زیر استعمال پانی سے وضو کرنا مجھے تیمم سے محبوب ہے۔
حدیث نمبر: 469
٤٦٩ - حدثنا محمد الصمد بن عبد الوارث عن جرير بن حازم عن حماد قال: سئل عن الماء القليل الذي لا يبلغ الطهور؟ فقال: الصعيد أحب إليَّ منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد سے اتنے تھوڑے پانی کی موجودگی میں وضو کے بارے میں سوال کیا گیا جو وضو کی ضرورت پوری نہ کرتا ہو تو انہوں نے فرمایا ” مٹی مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے “
حدیث نمبر: 470
٤٧٠ - حدثنا ابن مبارك عن ابن لهيعة قال: سمعت عطاء يقول: إذا توضأت فلم (تعمم) (١)، فتيمم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب وضو کا پانی کافی نہ ہو تو تیمم کرلو۔