حدیث نمبر: 435
٤٣٥ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الشعبي والحكم قالا: في القلس وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ منہ بھر کر قے آنے میں وضو لازم ہے۔
حدیث نمبر: 436
٤٣٦ - حدثنا هشيم: قال أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال سألته عن القلس؟ فقال: ذلك الدسع (١)؛ إذا ظهر ففيه الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے منہ بھر کر قے آنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا جب یہ ظاہر ہوجائے تو اس میں وضو ہے۔
حدیث نمبر: 437
٤٣٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم وحماد قالا: في القلس وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ منہ بھر کے قے آنے میں وضو لازم ہے۔
حدیث نمبر: 438
٤٣٨ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: إذا وجدت من الطعام على لسانك، فأعد الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تمہارا کھانا تمہاری زبان پر آجائے تو وضو لازم ہے۔
حدیث نمبر: 439
٤٣٩ - حدثنا معتمر عن ليث عن عطاء قال: (هو حدث).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ قے وضو کو توڑ دیتی ہے۔
حدیث نمبر: 440
٤٤٠ - حدثنا حفص عن ليث عن عطاء قال: (في القلس وضوء).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ قے میں وضو لازم ہے۔
حدیث نمبر: 441
٤٤١ - حدثنا أبو خالد -وليس بالأحمر- عن سفيان عن جابر عن القاسم وسالم قالا: في القلس وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ قے میں وضو لازم ہے۔