حدیث نمبر: 387
٣٨٧ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبيد اللَّه بن أبي يزيد عن ابن عباس قال: لا أحلها لمغتسل يغتسل في المسجد، وهي لشارب (ومتوضئ) (١): حل وبل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں زمزم کے پانی کو مسجد میں غسل کرنے والے کے لئے حلال نہیں سمجھتا، البتہ وہ پینے والے اور وضو کرنے والے کے لئے حلال ہے اور شفاء کی چیز ہے۔
حدیث نمبر: 388
٣٨٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبيد اللَّه بن عبد الرحمن بن موهب عن صالح بن مسلم الليثي قال: رأيت ابن (جبير) (١) بن مطعم في المسجد، فحص عن الحصى، ثم توضأ وضوءه كله في المسجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جبیر بن مطعم کو دیکھا کہ انہوں نے کنکریاں جمع کیں اور پھر پورا وضو مسجد میں کیا۔
حدیث نمبر: 389
٣٨٩ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن عطية قال: رأيت ابن عمر توضأ في المسجد بعد ما بال. يعني خارج المسجد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے مسجد کے باہر پیشاب کرنے کے بعد مسجد میں وضو فرمایا۔
حدیث نمبر: 390
٣٩٠ - [حدثنا حفص عن حجاج عن حماد قال: سألت إبراهيم فلم ير به بأسا] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم مسجد کے اندر وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 391
٣٩١ - حدثنا حفص عن حجاج قال: سألت عطاء، فقال: إنا لنتوضأ في (أعظمها) (١) حرمة: مسجد الحرام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مسجد کے اندر وضو کرنے کا حکم پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم سب سے افضل مسجد یعنی مسجد حرام میں بھی وضو کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 392
٣٩٢ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه: قال كان أبو مجلز عامة ما يحدثنا عن القرآن، فربما حضرت الصلاة، فتوضأ في المسجد. قيل له: وضوء يتجوز فيه؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز اکثر مسجد میں قرآن کی تعلیم دیا کرتے تھے جب کبھی نماز کا وقت ہوتا اور انہیں وضو کی حاجت پیش آجاتی تو وہ مسجد میں ہی وضو کرلیا کرتے تھے۔ کسی نے ان سے اس کے جواز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا یہ جائز ہے۔
حدیث نمبر: 393
٣٩٣ - [حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن عطاء قال: لا بأس بالوضوء في المسجد ما لم يغسل الرجل فرجه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مسجد میں وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں البتہ آدمی یہاں اپنی شرم گاہ نہ دھوئے۔
حدیث نمبر: 394
٣٩٤ - (حدثنا عيسى بن يونس) (١) عن ابن أبي رواد قال: رأيت عطاء وطاوسا يتوضآن في المسجد الحرام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابورواد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء اور حضرت طاوس کو مسجد حرام میں وضو کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 395
٣٩٥ - حدثنا وكيع (عن خالد بن دينار) (١) عن أبي العالية قال: قال رجل من أصحاب النبي ﷺ: حفظت لك أن النبي ﷺ توضأ في المسجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک صحابی کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے تمہارے لئے اس بات کو محفوظ رکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں وضو فرمایا تھا۔
حدیث نمبر: 396
٣٩٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن حسين المعلم عن ابن سيرين: أنه كره أن يقعد في المسجد يتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین مسجد میں وضو کرنے کو ناپسند خیال فرماتے تھے۔