حدیث نمبر: 268
٢٦٨ - حدثنا يحيى بن (سعيد) (١) وأبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن سعيد بن (أبي سعيد) (٢) عن أبي سلمة قال: رأت عائشة عبد الرحمن وهو يتوضأ، فقالت: اسبغ الوضوء، فإني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "ويل للعراقيب من النار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عبدالرحمن کو وضو کرتے دیکھا تو ان سے فرمایا کہ خوب اچھی طرح وضو کرو۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ خشک ایڑیاں جہنم کا شکار ہوں گی۔
حدیث نمبر: 269
٢٦٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (أبي سفيان) (١) عن جابر قال: رأى النبي ﷺ قوما توضؤوا، (لم) (٢) يمس الماء أعقابهم، فقال النبي ﷺ: "ويل للأعقاب من النار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو وضو کر رہے تھے لیکن پانی ان کی ایڑیوں کو نہ لگا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خشک ایڑیوں کے لیے جہنم کی ہلاکت ہے۔
حدیث نمبر: 270
٢٧٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن هلال بن يساف عن (أبي يحيى) (١) عن عبد اللَّه بن عمرو قال: رأى رسول اللَّه ﷺ قوما توضؤوا وأعقابهم تلوح، فقال: "ويل للأعقاب من النار، اسبغوا الوضوء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ ان کی ایڑیاں خشک رہ جانے کی وجہ سے چمکتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ خشک ایڑیوں کے لیے جہنم کی ہلاکت ہے، خوب اچھی طرح پورا پورا وضو کرو۔
حدیث نمبر: 271
٢٧١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن (محمد بن) (١) (زياد) (٢) عن أبي هريرة: أنه رأى قوما يتوضؤون من المطهرة، فقال: اسبغوا الوضوء؛ فإني سمعت أبا القاسم ﷺ يقول: "ويل للعراقيب من النار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن زیاد کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ایک مرتبہ کچھ لوگوں کو وضو کرتے دیکھا تو ان سے فرمایا : کہ اچھی طرح وضو کرو، کیونکہ میں نے ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ خشک ایڑیاں جہنم کا شکار ہوں گی۔
حدیث نمبر: 272
٢٧٢ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي (إسحاق) (١) عن سعيد بن أبي (كرب) (٢) عن جابر بن عبد اللَّه قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "ويل للعراقيب من النار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ خشک ایڑیاں جہنم کا شکار ہوں گی۔
حدیث نمبر: 273
٢٧٣ - حدثنا علي بن مسهر عن (ليث) (١) عن عبد الرحمن بن سابط عن أبي أمامة أو (عن أخيه) (٢) قال: أبصر رسول اللَّه ﷺ قومًا توضؤوا، فرأى عقب أحدهم خارجا لم يصبه الماء، فقال رسول اللَّه ﷺ: "ويل للعراقيب من النار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ یا ان کے بھائی روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ ان میں سے ایک آدمی کی ایڑی خشک تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خشک ایڑیاں جہنم کا شکار ہوں گی۔