حدیث نمبر: 35
٣٥ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن سالم بن أبي الجعد عن ثوبان مولى رسول اللَّه ﷺ قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يحافظ على الطهور إلا مؤمن" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثوبان مولیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وضو کی پابندی صرف مومن ہی کر سکتا ہے۔ “
حدیث نمبر: 36
٣٦ - حدثنا (حسين بن علي) (١) عن زائدة عن ليث عن مجاهد عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لن يحافظ على الوضوء إلا مؤمن" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وضو کی پابندی سوائے مومن کے کوئی اور کر ہی نہیں سکتا۔“
حدیث نمبر: 37
٣٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا أبان العطار عن يحيى بن أبي كثير عن زيد (عن أبي سلام) (١) عن أبي مالك الأشعري أن رسول اللَّه ﷺ كان يقول: "الطهور شطر الإيمان" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پاکیزگی ایمان کا حصہ ہے۔“
حدیث نمبر: 38
٣٨ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن أبي إسحاق (١) عن أبي ليلى الكندي عن حجر بن عدي قال: حدثنا علي أن: الطهور شطر الإيمان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پاکیزگی ایمان کا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 39
٣٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن شمر عن شهر بن حوشب عن أبي أمامة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا توضأ الرجل المسلم؛ خرجت ذنوبه من سمعه وبصره ويديه ورجليه، فإن جلس؛ جلس مغفورًا له" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی مسلمان آدمی وضو کرتا ہے تو اس کے کانوں، اس کی آنکھوں، اس کے ہاتھوں اور اس کے پاؤں سے گناہ نکل جاتے ہیں اور جب وہ نماز کے لئے بیٹھتا ہے تو اس حال میں بیٹھتا ہے کہ اس کے گناہ معاف ہو چکے ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 40
٤٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه قال: قلت يا رسول اللَّه كيف تعرف من لم تر من أمتك؟ قال: "هم غر (محجلون) (١) بلق من آثار الوضوء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ! آپ نے اپنی امت کے جن لوگوں کو نہیں دیکھا قیامت کے دن انہیں کیسے پہچانیں گے ؟ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ان کے اعضاء وضو روشن اور چمک دار ہوں گے۔“
حدیث نمبر: 41
٤١ - حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: كان (١) أبي يقول: الوضوء شطر الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام روایت کرتے ہیں کہ میرے والد فرمایا کرتے تھے: ”وضو نماز کی شرط ہے۔“
حدیث نمبر: 42
٤٢ - حدثنا يحيى بن زكريا بن أبي زائدة عن أبي مالك الأشجعي عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "تردون علي غرا (محجلين) (١) من الوضوء، سيما أمتي، ليست لأحد غيرها" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے لوگ قیامت کے دن اس حال میں میرے پاس آئیں گے کہ ان کے اعضاء وضو چمک رہے ہوں گے، یہ میری امت کی خصوصیت ہو گی، یہ شان کسی اور کو حاصل نہ ہو گی۔“
حدیث نمبر: 43
٤٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن يزيد بن طلق عن عبد الرحمن بن البيلماني عن عمرو بن عبسة عن النبي ﷺ قال: "إن العبد إذا توضا فغسل يديه؛ خرجت خطاياه من يديه، وإذا غسل وجهه؛ (خرجت) (١) خطاياه من وجهه، وإذا غسل ذراعيه (٢)؛ (خرجت) (٣) خطاياه من ذراعيه، وإذا غسل رجليه؛ (خرجت) (٤) خطاياه من رجليه" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب آدمی وضو کرتے ہوئے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے وہ گناہ بھی دھل جاتے ہیں جنہیں اس کے ہاتھوں نے کیا ہو، جب منہ دھوتا ہے تو چہرے کے گناہ دھل جاتے ہیں، جب بازو دھوتا ہے اور سر کا مسح کرتا ہے تو بازوؤں اور سر کے گناہ دھل جاتے ہیں اور جب پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے کئے ہوئے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 44
٤٤ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: نا زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن سعيد بن المسيب عن أبي سعيد أنه سمع رسول اللَّه ﷺ يقول: "ألا أدلكم على شيء يكفر اللَّه به الخطايا، ويزيد به فى الحسنات؟ " قالوا: بلى يا رسول اللَّه. قال: "إسباغ الوضوء على (المكاره) (١) وكثرة الخطا إلى هذه المساجد" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام سے پوچھا: ”میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے اور نیکیوں کو بڑھا دیتا ہے“ عرض کیا گیا کہ ضرور ارشاد فرمائیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مشکل اوقات میں پوری طرح وضو کرنا اور مسجد کی طرف زیادہ قدم رکھنا۔“
حدیث نمبر: 45
٤٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أبي مالك (الأشجعي) (١) عن كثير بن مدرك عن الأسود بن يزيد قال: قال عبد اللَّه: الكفارات: إسباغ الوضوء بالسبرات ونقل الأقدام إلى الجمعات، وانتظار الصلاة بعد الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کچھ چیزیں آدمی کے گناہوں کو معاف کرانے والی ہیں ایک سخت سردی میں پوری طرح وضو کرنا، دوسری جماعت کی نماز کے لئے چل کر جانا اور تیسری ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔
حدیث نمبر: 46
٤٦ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي (صخرة) (١) قال: سمعت حمران يقول: (كنت) (٢) (أضع) (٣) لعثمان طهوره فقال: حدثنا رسول اللَّه ﷺ: "ما من رجل يتوضأ، فيحسن الوضوء؛ إلا غفر له ما بينه وبين الصلاة الأخرى" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی کوئی آدمی اچھی طرح وضو کرے تو اس کے وہ تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں جو اس نماز اور پچھلی نماز کے درمیان کئے تھے۔
حدیث نمبر: 47
٤٧ - حدثنا وكيع قال: نا الأعمش عن سالم عن يزيد بن بشر (١) قال: إن اللَّه أوحى إلى موسى: أن (توضأ) (٢)، فإن لم تفعل، فأصابتك مصيبة؛ فلا تلومن إلا نفسك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن بشر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ وضو کرو، اگر تم ایسا نہ کرو اور تمہیں کوئی مصیبت پیش آ جائے تو صرف اپنے نفس کو ہی برا بھلا کہنا۔
حدیث نمبر: 48
٤٨ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن أبي سنان عن ثابت عن الضحاك في قوله: ﴿وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾ [البقرة: ٢٣٨]، قال: مطيعين للَّه في الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِيْنَ﴾ کی یہ تفسیر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی وضو کے بارے میں اطاعت کرتے ہوئے اس کے سامنے کھڑے ہو جاؤ۔
حدیث نمبر: 49
٤٩ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عثمان بن حكيم عن محمد بن المنكدر عن حمران قال: سمعت عثمان يقول: من توضأ، فأحسن الوضوء، وأسبغه وأتمه؛ خرجت خطاياه من جسده حتى تخرج من تحت أظفاره (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص خوب اچھی طرح آداب کی رعایت کرتے ہوئے وضو کرے تو گناہ اس کے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں حتیٰ کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 50
٥٠ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن شقيق (عن سلمة) (١) (بن سبرة) (٢) عن ⦗١٩⦘ سلمان قال: إذا توضأ الرجل المسلم؛ وضعت خطاياه على رأسه، فتحاتت كما يتحات عذق النخلة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب کوئی مسلمان آدمی وضو کرتا ہے تو اس کے گناہ اس کے سر پر رکھ دیئے جاتے ہیں پھر وہاں سے ایسے گر جاتے ہیں جیسے کھجور کی خشک ٹہنی گرتی ہے۔
حدیث نمبر: 51
٥١ - حدثنا جرير عن منصور عن شقيق (عن سلمة) (١) (بن سبرة) (٢) عن سلمان: مثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک دوسری سند سے بھی حضرت سلمان سے یہی قول مروی ہے۔
حدیث نمبر: 52
٥٢ - حدثنا قبيصة بن عقبة عن حماد بن سلمة عن على بن زيد عن أبي عثمان قال: كنت مع (سلمان) (١)، فأخذ غصنا من شجرة يابسة فحته، ثم قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من توضأ، فأحسن الوضوء؛ تحاتت خطاياه كما يتحات الورق" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت سلمان کے ساتھ تھا، انہوں نے درخت کی ایک خشک ٹہنی پکڑی، اس کے پتے گرنے لگے، پھر آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب کوئی شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے تو اس کے گناہ ایسے گرتے ہیں جس طرح ٹہنی سے پتے گرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 53
٥٣ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الأفريقي عن أبي غطيف عن ابن عمر (قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ) (١) يقول: "من توضأ على طهر كتب له عشر حسنات" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص پاکی کے باوجود وضو کرے تو اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔