حدیث نمبر: 26
٢٦ - حدثنا حسين بن (علي) (١) عن زائدة (وحدثنا وكيع) (٢) عن إسرائيل كلاهما (٣) عن سماك بن حرب عن مصعب بن سعد عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تقبل صلاة إلا بطهور، ولا صدقة من غلول" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں ہوتی اور خیانت کے مال سے دیا گیا صدقہ بھی قبول نہیں ہوتا۔“
حدیث نمبر: 27
٢٧ - حدثنا (يونس بن محمد) (١) عن ليث بن سعد عن يزيد بن أبي حبيب عن ابن سنان عن أنس عن النبي ﷺ قال: "لا تقبل صدقة من غلول، ولا صلاة بغير طهور" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خیانت کے مال سے دیا گیا صدقہ قبول نہیں ہوتا اور بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں ہوتی۔“
حدیث نمبر: 28
٢٨ - حدثنا عفان (١) قال: حدثنا وهيب (٢) قال: نا عبد الرحمن بن حرملة أنه سمع أبا ثفال (٣) يحدث قال: سمعت رباح بن عبد الرحمن بن أبي سفيان بن حويطب يقول: حدثتني جدتي أنها سمعت أباها يقول: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "لا صلاة لمن لا وضوء له" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان بن حویطب سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے وضو نہ کیا اس کی نماز نہیں ہے۔“
حدیث نمبر: 29
٢٩ - حدثنا شبابة بن سوار وعبيد بن سعيد عن شعبة عن قتادة عن أبي المليح عن أبيه عن النبي ﷺ قال: "إن اللَّه لا يقبل صلاة بغير طهور، ولا صدقة من غلول" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الملیح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بغیر وضو کے کسی نماز کو قبول نہیں کرتا اور خیانت کے مال سے دیئے گئے صدقہ کو بھی قبول نہیں کرتا۔“
حدیث نمبر: 30
٣٠ - حدثنا أبو الأحوص عن آدم بن علي قال سمعت ابن عمر يقول: إن أناسا يدعون (المنقوصون) (١) يوم القيامة فقال رجل: من هم يا أبا عبد الرحمن؟ قال: كان أحدهم ينقص طهوره والتفاته في صلاته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن لوگوں کو اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ ان کے جسم کٹے ہوں گے۔ ایک آدمی نے پوچھا کہ اے ابو عبدالرحمن ! یہ کون لوگ ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو وضو پوری طرح نہیں کرتے تھے اور نماز کے دوران ادھر ادھر متوجہ رہتے تھے۔
حدیث نمبر: 31
٣١ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة قال: قال عبد اللَّه: لا تقبل صلاة إلا بطهور] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں کی جاتی۔
حدیث نمبر: 32
٣٢ - حدثنا وكيع قال حدثنا مجمع بن يحيى عن خالد بن زيد عن ابن عمر قال: لا تقبل صلاة بغير طهور (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 33
٣٣ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن أبي حصين عن المستورد بن الأحنف قال: قال عمر: لا تقبل صلاة بغير طهور (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 34
٣٤ - حدثنا عبيدة بن حميد عن عبد الملك بن عمير (عن أبي روح) (١) قال: ⦗١٥⦘ صلى رسول اللَّه ﷺ بأصحابه، فقرأ بسورة الروم، فتردد فيها، فلما انصرف قال: "إنما يلبس علينا صلاتنا قوم يحضرون الصلاة بغير طهور، من شهد الصلاة فليحسن الطهور" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو روح فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سورة الروم کی تلاوت فرمائی، لیکن آپ اس میں اٹک گئے، جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو ارشاد فرمایا کہ ان لوگوں کی وجہ سے ہمیں نماز بھول جاتی ہے جو بغیر وضو کے نماز میں شریک ہو جاتے ہیں جب تم میں سے کسی نے جماعت میں شریک ہونا ہو تو اسے چاہیے کہ اچھی طرح وضو کر لے۔