حدیث نمبر: 19
١٩ - حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان عن أبي هاشم الواسطي عن أبي مجلز عن قيس بن عُبَاد عن أبي سعيد الخدري قال: من قال إذا فرغ من وضوئه: سبحانك اللهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك، ختمت بخاتم، ثم رفعت تحت العرش، فلم تكسر إلى يوم القيامة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے وضو سے فارغ ہونے کے بعد یہ کہا: ”اے اللہ میں تیری پاکی اور تیری تعریف بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں“ تو اس کی بات پہ مہر لگا دی جاتی ہے، پھر ان کلمات کو عرش کے نیچے محفوظ کر دیا جاتا ہے اور قیامت سے پہلے اس مہر کو نہیں کھولا جائے گا۔
حدیث نمبر: 20
٢٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير وعبد اللَّه بن داود عن الأعمش عن إبراهيم (بن المهاجر) (١) عن سالم بن أبي الجعد قال: كان علي إذا فرغ من وضوئه قال: أشهد أن لا إله إلا اللَّه وأشهد أن محمدا عبده ورسوله، رب اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ وضو سے فارغ ہونے کے بعد یہ کلمات کہا کرتے تھے: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور رسول ہیں، اے میرے رب ! مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے اور مجھے پاکیزہ رہنے والوں میں سے بنا دے۔“
حدیث نمبر: 21
٢١ - حدثنا زيد بن الحباب قال حدثنا معاوية بن صالح عن ربيعة بن يزيد عن أبي إدريس الخولاني وأبي عثمان عن جبير بن نفير بن مالك الحضرمي عن عقبة بن عامر الجهني أن رسول اللَّه ﷺ قال: "ما من أحد يتوضأ فيحسن الوضوء، ثم يصلي ركعتين (مقبل) (١)، بقلبه ووجهه عليهما إلا وجبت له الجنة". قال: (٢) فقال عمر: ما قبلها أكثر منها، كأنك (جئت) (٣) آنفا قال رسول اللَّه ﷺ: "من توضأ، فقال: أشهد أن لا اله الا اللَّه وحده لا شريك، له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله؛ فتحت له ثمانية أبواب الجنة يدخل من أيها شاء" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اچھی طرح وضو کرے، پھر پورے خشوع و خضوع اور دل و دماغ کی حاضری کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھے تو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ حضرت عقبہ کی یہ روایت سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس سے زیادہ بات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی تھی، شاید تم دیر سے آئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جو شخص وضو کرے اور پھر یہ کلمات کہے: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور رسول ہیں“ تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جس سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے۔
حدیث نمبر: 22
٢٢ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني عمرو بن عبد اللَّه بن وهب النخعي عن زيد العمي عن أنس بن مالك عن النبي ﷺ قال: (قال) (١): "من توضأ فقال: أشهد أن لا اله الا اللَّه وحده لا شريك له، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله؛ ثلاث ⦗١٢⦘ مرات فتحت له ثمانية أبواب (من) (٢) الجنة يدخل من أيها شاء" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص وضو کرنے کے بعد تین مرتبہ یہ کلمات کہے: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور رسول ہیں“ تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جس سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے۔
حدیث نمبر: 23
٢٣ - حدثنا عباد بن العوام عن (عوف عن أبي) (١) المنهال أن أبا العالية رأى رجلا يتوضأ، فلما فرغ قال: اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين فقال: إن الطهور بالماء حسن، ولكنهم المتطهرون من الذنوب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو المنہال فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے ایک آدمی کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، جب وہ وضو سے فارغ ہوا تو اس نے کہا ”اے اللہ ! مجھے توبہ کرنے والوں میں سے اور پاکی حاصل کرنے والوں میں سے بنا دے“ اس کی یہ دعا سن کر حضرت ابو العالیہ نے فرمایا کہ پانی کے ذریعہ پاکی حاصل کرنا تو خوب ہے لیکن یہ لوگ تو گناہوں سے بھی پاک صاف ہو جانے والے ہیں۔
حدیث نمبر: 24
٢٤ - حدثنا (المقرئ) (١) عن سعيد بن أبي أيوب قال حدثني زهرة بن معبد أبو عقيل أن ابن عم له أخبره أنه سمع عقبة بن عامر يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "من توضأ، فأتم وضوءه، ثم رفع رأسه إلى السماء فقال: "أشهد أن لا اله الا اللَّه وحده لا شريك له، وأن محمدا عبده ورسوله؛ فتحت له ثمانية أبواب (٢) الجنة يدخل من أيها شاء" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص پوری طرح وضو کرے پھر آسمان کی طرف منہ کر کے یہ کلمات کہے: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور رسول ہیں“ تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جس سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے۔
حدیث نمبر: 25
٢٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن جويبر عن الضحاك قال: كان حذيفة إذا تطهر قال: أشهد أن لا إله إلا اللَّه، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله. اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جب وضو کر لیتے تو یہ دعا پڑھتے: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور رسول ہیں، اے اللہ ! مجھے توبہ کرنے والوں میں سے اور پاکی حاصل کرنے والوں میں سے بنا دے۔“