حدیث نمبر: 7
٧ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: أخبرنا إسرائيل قال: أخبرنا يوسف بن أبي (بردة) (١) قال سمعت أبي يقول: دخلت على عائشة، فسمعتها تقول: كان رسول اللَّه ﷺ إذا خرج من الغائط قال: "غفرانك" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ فرماتے: ”اے اللہ ! میں تجھ سے بخشش کا سوال کرتا ہوں۔“
حدیث نمبر: 8
٨ - حدثنا هشيم عن العوام عن إبراهيم التيمي: أن نوحا النبي ﵇ (١) كان إذا خرج من الغائط قال: الحمد للَّه الذي أذهب عني الأذى وعافاني (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ حضرت نوح جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کر دیا اور مجھے عافیت عطا فرمائی۔“
حدیث نمبر: 9
٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا العوام قال: حدثت أن نوحا كان يقول: الحمد للَّه الذي أذاقني (لذته) (١) وأبقى فيّ منفعته وأذهب عني أذاه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ حضرت نوح فرمایا کرتے تھے: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے کھانے کی لذت عطا کی، اس کے مفید حصے کو مجھ میں باقی چھوڑا اور اس کے نقصان دہ جزو کو مجھ سے دور کر دیا۔ “
حدیث نمبر: 10
١٠ - حدثنا عبدة بن سليمان ووكيع عن سفيان عن منصور عن (أبي علي) (١) أن أبا ذر كان يقول إذا خرج من الخلاء: الحمد للَّه الذي أذهب عني الأذى وعافاني (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعلی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کر دیا اور مجھے عافیت عطا فرمائی۔ “
حدیث نمبر: 11
١١ - حدثنا عبدة عن (جويبر) (١) عن الضحاك قال: كان حذيفة يقول إذا خرج -يعني من الخلاء-: الحمد للَّه الذي أذهب عني الأذى وعافاني (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کر دیا اور مجھے عافیت عطا فرمائی۔ “
حدیث نمبر: 12
١٢ - حدثنا وكيع عن زمعة عن سلمة بن وهرام عن طاوس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا خرج أحدكم من الخلاء؛ فليقل: الحمد للَّه الذي أذهب عني ما يؤذيني وأمسك علي ما ينفعني" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں داخل ہونے لگے تو یہ کہے: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کر دیا اور مفید چیز کو مجھ میں باقی رکھا۔ “
حدیث نمبر: 13
١٣ - حدثنا (إسحاق بن منصور) (١) قال: حدثنا هريم عن ليث عن المنهال بن عمرو قال: كان أبو الدرداء إذا خرج من الخلاء قال: (الحمد للَّه الذي أماط عني ⦗٩⦘ الأذى وعافاني) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منہال بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کر دیا اور مجھے عافیت عطا فرمائی۔“