حدیث نمبر: 1
١ - حدثنا بقي بن مخلد قال: حدثنا أبو بكر عبد اللَّه بن محمد ابن أبي شيبة قال (١): حدثنا هشيم (بن) (٢) بشير عن عبد العزيز (بن صهيب) (٣) عن أنس بن مالك قال: كان النبي ﷺ إذا دخل الخلاء قال: "أعوذ باللَّه من الخبث والخبائث" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھتے: ”میں نر اور مادہ شیاطین سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ۔“
حدیث نمبر: 2
٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن (سعيد) (١) بن أبي عروبة عن قتادة عن (قاسم الشيباني) (٢) عن زيد بن أرقم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا دخل أحدكم الخلاء؛ فليقل: اللهم اني أعوذ بك من الخبث ⦗٦⦘ والخبائث" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمین کے حشرات ادھر ادھر موجود رہتے ہیں، اس لئے جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں داخل ہونے لگے تو یہ دعا پڑھے: ”اے اللہ ! میں نر اور مادہ شیاطین سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ “
حدیث نمبر: 3
٣ - حدثنا محمد بن بشر العبدي عن عبد العزيز بن عمر (بن عبد العزيز) (١) قال: حدثني الحسن بن مسلم بن (يناق) (٢) عن رجل من أصحاب عبد اللَّه بن مسعود قال: قال عبد اللَّه: إذا دخلت الغائط، فأردت التكشف؛ فقل: اللهم إني أعوذ بك من الرجس النجس والخبث والخبائث والشيطان الرجيم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں داخل ہو اور ستر کھولنے لگے تو یہ دعا پڑھے: ”اے اللہ ! میں گندگی و ناپاکی، نر اور مادہ شیاطین اور شیطان مردود سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
حدیث نمبر: 4
٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن جويبر عن الضحاك قال: كان حذيفة إذا دخل الخلاء قال: أعوذ باللَّه من الرجس النجس، الخبيث المخبث، الشيطان الرجيم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جب بیت الخلاء میں داخل ہونے لگتے تو یہ دعا پڑھتے: ”میں گندگی و ناپاکی، بدباطن اور بدباطنی سکھانے اور شیطان مردود سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔ “
حدیث نمبر: 5
٥ - حدثنا هشيم عن (أبي) (١) معشر -هو نجيح- عن عبد اللَّه بن أبي طلحة عن أنس أن النبي ﷺ كان إذا دخل الكنيف قال: "بسم اللَّه، اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہونے لگتے تو یہ دعا پڑھتے: ”اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ ! میں نر اور مادہ شیاطین سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“
حدیث نمبر: 6
٦ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن الزبرقان العبدي عن الضحاك بن مزاحم قال: (إذا دخلت الخلاء فقل: اللهم إني أعوذ بك من الرجس النجس، الخبيث المخبث، الشيطان الرجيم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک بن مزاحم فرماتے ہیں کہ جب تم بیت الخلاء میں داخل ہونا چاہو تو یہ دعا پڑھو: اے اللہ ! میں گندگی، ناپاکی، بدباطن، وسوسہ ڈالنے والے شیطان مردود سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔