حدیث نمبر: 9982
٩٩٨٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) حميد الطويل قال: ذكر عند الحسن أن صيام عرفة (يعدل صيام) (٢) سنة، فقال الحسن: ما أعلم ليوم فضلًا على يوم ولا (لليلة) (٣) (على ليلة) (٤) إلا ليلة القدر، فإنها خير من ألف شهر، ولقد رأيت عثمان بن أبي العاص صام يوم عرفة (يرش) (٥) عليه الماء من إداوة معه يتبرد به (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حمید الطویل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حسن کے سامنے ذکر کیا گیا کہ یوم عرفہ کے روزے کا ثواب ایک سال کے روزوں کے برابر ہے۔ یہ سن کر حسن نے فرمایا کہ میرے خیال میں کسی دن کو دوسرے دن پر کوئی فضیلت حاصل نہیں۔ اور سوائے لیلۃ القدر کے کسی دوسری رات کو کسی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں۔ شبِ قدر ایک ہزار راتوں سے بہتر ہے۔ میں نے حضرت عثمان بن ابی العاص کو دیکھا کہ وہ یوم عرفہ کو روزہ رکھا کرتے تھے تو سخت گرمی کی وجہ سے ٹھنڈک کی خاطر ان پر پانی چھڑکا جاتا تھا۔

حواشی
(١) في [ص، ز]: (نا).
(٢) في [أ، و]: (يعد كصيام).
(٣) في [أ، ص، و]: (ليلة).
(٤) سقط من: [ص].
(٥) في [ص]: (ترش).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9982
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9982، ترقيم محمد عوامة 9815)