حدیث نمبر: 9912
٩٩١٢ - حدثنا وكيِع عن سفيان عن زياد (بن) (١) علاقة عن عمه قطبة بن مالك أن عمر رأى قومًا اعتكفوا في المسجد وقد ستروا فأنكره وقال: ما هذا، قالوا: إنما نستره على طعامنا، قال: فاستروه فإذا طعمتم فاهتكوه (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمر نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے مسجد میں اعتکاف کے لئے پردے لگائے ہوئے تھے۔ حضرت عمر نے انہیں اس سے منع کیا اور پوچھا کہ یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے کھانا کھانے کے لئے پردے لگائے تھے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم کھانا کھانے کے لئے پردے لگاؤ جب کھانا کھا چکو تو پردے ہٹا دو ۔

حواشی
(١) في [ك]: (عن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9912
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9912، ترقيم محمد عوامة 9747)