مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره للمعتكف أن يدخل سقفا باب: جن حضرات نے معتکف کے لئے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ وہ چھت کے نیچے جائے
حدیث نمبر: 9911
٩٩١١ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: كان ابن عمر إذا أراد أن يعتكف ضرب خباء أو فسطاطًا فقضى فيه حاجته ولا يأتي أهله ولا يدخل سقفًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اعتکاف کرنا چاہتے تو اپنے لئے ایک خیمہ بنالیتے، اسی میں اپنی ضروریات پوری فرماتے ۔ پھر نہ اپنے گھر والوں کے پاس آتے اور نہ چھت کے نیچے جاتے۔