مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في الوصال في الصيام من نهى عنه باب: جن حضرات نے صومِ وصال سے منع فرمایا ہے
حدیث نمبر: 9843
٩٨٤٣ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ واصل في رمضان فواصل الناس فنهاهم فقيل له: إنك تواصل فقال: "إني لست مثلكم إني أُطْعَمُ وأسْقَى" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان میں صوم وصال رکھا تو لوگوں نے بھی صوم وصال رکھناشروع کردیا۔ آپ نے لوگوں کو منع فرمایا تو کسی نے کہا کہ آپ بھی توصومِ وصال رکھتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میرا رب مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔