مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في ليلة القدر واختلافهم فيها باب: شبِ قدر اور اس کے بارے میں اہلِ علم کا اختلاف
حدیث نمبر: 9786
٩٧٨٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن المسعودي عن (حوط) (١) الخزاعي قال: ⦗٦٥⦘ سألت (زيد) (٢) بن أرقم عن ليلة القدر فقال: فما تمارى ولا شك قال: ليلة تسع عشرة ليلة الفرقان ليلة التقى الجمعان (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حوط خزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے شبِ قدر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ بغیر کسی شک کے شبِ قدر انیسویں رات ہے، جو کہ فرقان کی رات ہے۔ یہ وہ رات ہے جس میں دو لشکر باہم ملے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (الحوط).
(٢) في [ب]: (يزيد).