مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في ليلة القدر واختلافهم فيها باب: شبِ قدر اور اس کے بارے میں اہلِ علم کا اختلاف
حدیث نمبر: 9784
٩٧٨٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عبد اللَّه قال: تحروا ليلة القدر لتسع (تبقى) (١)، (تحروها) (٢) لسبع (تبقى) (٣)، (تحروها) (٤) لإحدى عشرة تبقى صبيحة بدر، فإن الشمس تطلع كل يوم بين قرني شيطان إلا صبيحة بدر (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ شبِ قدر کو رمضان کی تیئسویں، اکیسویں اور انیسویں راتوں میں تلاش کرو۔ اور شبِ قدر کو چودھویں رات کی صبح میں تلاش کرو۔ کیونکہ سورج ہر روز شیطان کے دو سینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے، سوائے چودھویں کی صبح کے، کیونکہ اس میں سورج صاف ہوتا ہے اور اس میں کرنیں نہیں ہوتیں۔
حواشی
(١) في [ب]: (نبقى).
(٢) سقط من: [أ].
(٣) سقط من: [ص].
(٤) في [هـ]: (تحروا).