مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في ليلة القدر واختلافهم فيها باب: شبِ قدر اور اس کے بارے میں اہلِ علم کا اختلاف
حدیث نمبر: 9782
٩٧٨٢ - حدثنا ابن إدريس عن عاصم عن أبيه عن (خاله) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إني (رأيت) (٢) (ليلة) (٣) القدر فأنسيتها فاطلبوها في ⦗٦٤⦘ العشر الأواخر وترًا" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت فلتان بن عاصم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے شبِ قدر دیکھی تھی پھر مجھے بھلادی گئی۔ تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (خالد).
(٢) في [ص، ز]: (أرأيت)، وفي [س]: (أريت).
(٣) سقط من: [أ].