مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9766
باب: رمضان کے آخری عشرے کا بیان
في العشر الأواخر من رمضان
حدیث نمبر: 9766
٩٧٦٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأوزاعي عن مرثد بن أبي مرثد عن أبيه قال: كنت مع أبي (ذر) - (١) (عند) (٢) الجمرة الوسطى (فسألته) (٣) عن ليلة القدر فقال: كان (أسأل) (٤) الناس عنها رسول اللَّه ﷺ أنا، قلت: يا رسول اللَّه أخبرنا بها (فقال) (٥): "لو أذن لي فيها لأخبرتكم، ولكن التمسوها في إحدى السبعَيْنِ ثم لا ⦗٦٠⦘ (تسألْني) (٦) عنها بعد مقامك أو مقامي هذا" (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مرثد فرماتے ہیں کہ میں جمرۂ وسطیٰ کے پاس حضرت ابو ذر غفاری کے پاس تھا۔ میں نے ان سے شبِ قدر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شب قدر کے بارے میں سب سے زیادہ سوال میں کیا کرتا تھا۔ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہمیں اس کے بارے میں بتادیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر مجھے اس کے بتانے کی اجازت ہوتی تو میں تمہیں ضرور بتادیتا۔ البتہ تم اسے دو ساتوں (یعنی دو سات راتوں) میں سے کسی ایک میں تلاش کرو۔ پھر اپنے یا میرے اس مقام کے بعد مجھ سے اس بارے میں سوال مت کرنا۔
حواشی
(١) في [ص]: (موسى).
(٢) في [ك]: (قبل).
(٣) في [ز]: (سألته).
(٤) في [ك]: (أسل)، وفي [أ]: (بياض على حرف ألف في كلمة أسأل).
(٥) في [أ، ب، ص، ك]: (قال).
(٦) في [ك]: (لا يسلني)، وفي [ب]: (لا تسلني).
(٧) مجهول؛ لجهالة مرثد، هكذا قال الأوزاعي: مرثد بن أبي مرثد، أخرجه ابن خزيمة (٢١١٩) وابن حبان (٣٦٨٣) وقال بقية الرواة: مالك بن مرثد، أخرجه أحمد (٢١٤٩٩) والنسائي في الكبرى (٣٤٢٧) والحاكم ١/ ٤٣٧ والبزار (٤٠٦٨) والطحاوي ٣/ ٨٥ والبيهقي ٤/ ٣٠٧.