مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9736
باب: اگر وضو کرتے ہوئے روزہ دار کے حلق میں پانی چلا جائے تو کیا حکم ہے؟
ما قالوا في الصائم يتوضأ فيدخل الماء حلقه
حدیث نمبر: 9736
٩٧٣٦ - وعن حريث عن الشعبي قالا؛ إن كان لغير الصلاة قضى وإن كان للصلاة فلا قضاء عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے بھی یہی منقول ہے، دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ اگر نماز کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے تھا تو روزے کی قضا کرے گا اور اگر نماز کے لئے تھا تو اس پر قضا لازم نہیں۔