مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كان يجيز شهادة شاهد على (رؤية الهلال) باب: جو حضرات چاند کی رؤیت پر ایک آدمی کی گواہی کو بھی کافی سمجھتے تھے
حدیث نمبر: 9718
٩٧١٨ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الملك بن ميسرة قال: شهدت المدينة في هلال صوم أو إفطار فلم يشهد على الهلال إلا رجل فأمرهم ابن ⦗٤٧⦘ عمر فقبلوا شهادته (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن میسرہ فرماتے ہیں کہ میں نے مدینہ میں رمضان یا شوال کا چاند دیکھا، چاند کے بارے میں صرف ایک آدمی نے گواہی دی تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کی گواہی قبول کرنے کا حکم دیا۔