مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في القوم يشهدون على رؤية الهلال أنهم رأوه في اليوم الماضي ما يصنع باب: اگر کچھ لوگ گواہی دیں کہ انہوں نے گذشتہ کل چاند دیکھا تھا تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 9713
٩٧١٣ - حدثنا هشيم عن (أبي) (١) بشر عن أبي عمير (بن) (٢) أنس قال: حدثتني عمومتي من الأنصار قالوا: (أغمي) (٣) علينا هلال شوال فأصبحنا (صواما) (٤)، فجاء ركب آخر النهار فشهدوا عند رسول اللَّه ﷺ أنهم رأوا الهلال بالأمس، فأمر رسول اللَّه ﷺ الناس أن يفطروا ويخرجوا إلى عيدهم من الغد (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمیر بن انس کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے ایک انصاری چچا نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ شوال کا چاند رات کو ہمیں نظر نہ آیا اور ہم نے اگلے دن روزہ رکھ لیا۔ دن کے آخری حصے میں کچھ گھڑ سوار آئے اور انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے گواہی دی کہ ہم نے گذشتہ کل چاند دیکھ لیا تھا۔ آپ نے لوگوں کو روزہ توڑنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ آئندہ کل لوگ عید کی نماز کے لئے عید گاہ آئیں۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (ابن).
(٢) في [ص، ك، هـ]: (عن).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (أغم).
(٤) في [ص، ز، ك]: (صيامًا).