مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9704

باب: اگر دن کے وقت چاند نظر آجائے تو روزہ توڑ دیا جائے گا یا نہیں؟

في الهلال يرى نهارا: أيفطر أم لا؟

حدیث نمبر: 9704
٩٧٠٤ - حدثنا (حاتم) (١) بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة أن الناس رأوا هلال الفطر حين زاغت الشمس، فأفطر بعضهم، فذكرت ذلك لسعيد بن المسيب فقال: رآه الناس في زمن عثمان فأفطر بعضهم (فقام عثمان فقال) (٢): أما أنا فمتم صيامي إلى الليل، قال: ورئي في زمن مروان (فتوعد مروان) (٣) من أفطر، قال: سعيد فأصاب مروان (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبدا لرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے سورج ڈھلنے کے بعد چاند دیکھ لیا۔ اس پر بعض لوگوں نے روزہ توڑ دیا۔ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے اس بات کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان کے زمانے میں بھی لوگوں نے دن کے وقت چاند دیکھ کر روزہ توڑ دیا تھا۔ اس پر حضرت عثمان نے فرمایا تھا کہ میں تو اپنا روزہ رات تک پورا کروں گا۔ عبدالرحمن بن حرملہ نے کہا کہ مروان کے زمانے میں بھی ایک مرتبہ چاند دن کے وقت نظر آگیا تھا اور کچھ لوگوں نے روزہ توڑ دیا تھا۔ مروان نے روزہ توڑنے والوں کو دھمکی دی تھی۔ حضرت سعید نے فرمایا کہ مروان نے ٹھیک کیا۔

حواشی
(١) في [ص]: (يحيى).
(٢) في [هـ]: (فقال عثمان).
(٣) سقط من: [أ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9704
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عبد الرحمن بن حرملة صدوق.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 9545»