مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: الماء من الماء باب: جن حضرات کا کہنا ہے پانی کے بدلے پانی ہے یعنی منی نکلنے کی صورت میں ہی غسل واجب ہوگا
حدیث نمبر: 970
٩٧٠ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن (شيبان عن يحيى) (١) عن (أبي سلمة) (٢) أن عطاء بن يسار أخبره أن زيد بن خالد الجهني أخبره أنه سأل عثمان بن عفان (قال) (٣): قلت: أرأيت إذا جامع الرجل المرأة (فلم) (٤) يمن؟ فقال عثمان (٥): يتوضأ (وضوءه) (٦) للصلاة، ويغسل ذكره، وقال عثمان: سمعت (من) (٧) رسول اللَّه ﷺ قال: وسألت عن ذلك عليا والزبير وطلحة وأبي بن كعب، فأمروه بذلك (٨).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن خالد نے حضرت عثمان سے پوچھا کہ اگر آدمی اپنی بیوی سے جماع کرے کہ اسے انزال نہ ہو تو وہ کیا کرے ؟ حضرت عثمان نے فرمایا کہ وہ نماز والا وضو کرے اور اپنے آلہ تناسل کو دھولے۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ میں نے حضور سے بھی یو نہی سنا ہے۔ حضرت زید بن خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی، حضرت زبیر، حضرت طلحہ اور حضرت ابی بن کعب سے یہی سوال کیا اور سب نے یہی جواب دیا۔
حواشی
(١) في حاشية [خ]: (ابن صالح أبي كثير).
(٢) في حاشية [خ]: (ابن عبد الرحمن).
(٣) سقط من: [أ، خ].
(٤) في [أ، جـ، ك]: (ولم).
(٥) في [أ، جـ، خ، ك]: زيادة (كما يتوضا).
(٦) سقط من: [أ، خ، ك].
(٧) سقط من: [خ].