مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: الماء من الماء باب: جن حضرات کا کہنا ہے پانی کے بدلے پانی ہے یعنی منی نکلنے کی صورت میں ہی غسل واجب ہوگا
حدیث نمبر: 969
٩٦٩ - حدثنا سويد (بن عمرو) (١) عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه عن أبي أيوب عن أبي بن كعب عن النبي ﷺ قال: "ليس في الإكسال إلا الطهور" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی بن کعب روایت کرتے ہیں کہ حضور نے ارشاد فرمایا کہ بغیر انزال کے جماع کرنے سے غسل واجب نہیں ہوتا بلکہ صرف وضو واجب ہوتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، خ، هـ]: (عن عمرو).