مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يقول: الماء من الماء باب: جن حضرات کا کہنا ہے پانی کے بدلے پانی ہے یعنی منی نکلنے کی صورت میں ہی غسل واجب ہوگا
حدیث نمبر: 968
٩٦٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور قال: سمعت هلالا يحدث عن المرقع عن أم ولد لسعد بن أبي وقاص: أن سعدًا كان يأتيها، فإذا لم ينزل؛ لم يغتسل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابی وقاص کی ام ولد فرماتی ہیں کہ حضرت سعد میرے پاس آتے اگر انہیں انزال نہ ہوتا تو غسل نہ فرماتے ۔
حواشی
(١) مجهول.