مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره القبلة للصائم ولم يرخص فيها باب: جن حضرات کے نزدیک روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9673
٩٦٧٣ - [حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن أبي معشر عن إبراهيم عن عبد اللَّه أنه سئل عن القبلة للصائم فقال: ما تصنع بخلوف فيها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے روزہ کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم اس کے منہ کی بو کا کیا کرو گے ؟
حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عبد اللَّه.