مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 9629
باب: یومِ عاشوراء کے روزے کا بیان
ما قالوا في صوم (يوم) عاشوراء
حدیث نمبر: 9629
٩٦٢٩ - حدثنا ابن عيينة عن عبيد اللَّه بن أبي (يزيد) (١) سمع ابن عباس سئل عن (صيام) (٢) عاشوراء (فقال) (٣): ما علمت أني رأيت رسول اللَّه ﷺ (صام) (٤) يومًا قط يطلب فضله عن الأيام إلا هذا اليوم ولا شهرًا إلا هذا يعني رمضان (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ابی یزید کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عاشوراء کے روزے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میرے علم میں نہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی کسی دن کی دوسرے دنوں پر فضیلت کی خاطر روزہ رکھتے دیکھا ہو سوائے اس دن (عاشوراء) کے، اور نہ کسی مہینے کا سوائے اس مہینے یعنی رمضان کے۔
حواشی
(١) في [ص]: (زيد).
(٢) في [أ]: (صوم).
(٣) في [ب، هـ]: (قال).
(٤) سقط من: [ز].