حدیث نمبر: 9609
٩٦٠٩ - حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة عن أبي بشر عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: لما قدم رسول اللَّه ﷺ المدينة واليهود يصومون يوم عاشوراء فسألهم عن ذلك فقالوا: (هذا) (١) اليوم الذي (أظهر) (٢) (اللَّه) (٣) فيه موسى على فرعون فقال النبي ﷺ: "لأنتم أولى بموسى منهم فصوموه" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو یہود یوم عاشوراء کا روزہ رکھا کرتے تھے۔ مسلمانوں نے یہودیوں سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ اس دن موسیٰ کو فرعون کے مقابلے میں فتح حاصل ہوئی تھی۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ موسیٰ کی یاد منانے کے زیادہ حقدار تم ہو اس لئے اس دن روزہ رکھا کرو۔
حواشی
(١) في [أ، ك]: (هو).
(٢) في [أ، ك، ص]: (ظهر).
(٣) سقط من: [أ، ص، ك، ص].