حدیث نمبر: 9602
٩٦٠٢ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن الشعبي عن محمد بن صيفي قال: قال لنا رسول اللَّه ﷺ يوم عاشوراء: "أمنكم أحد طعم اليوم؟ " فقلنا: منا من طعم ومنا من لم يطعم قال: فقال: "أتموا بقية يومكم من كان طعم ومن لم يطعم وأرسلوا الى أهل العروض فليتموا بقية يومهم". يعني أهل العروض من حول المدينة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن صیفی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عاشوراء کے دن فرمایا کہ کیا تم میں سے کوئی ایسا ہے جس نے آج کچھ نہ کھایا ہو ؟ ہم نے عرض کیا کہ ہم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کچھ کھایا ہے اور کچھ ایسے ہیں جنہوں نے کچھ نہیں کھایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے باقی دن کو پورا کرو، جنہوں نے کھایا ہے وہ بھی اور جنہوں نے نہیں کھایا وہ بھی۔ یہ پیغام مدینہ کے کناروں میں رہنے والوں کو بھی بھجوا دو کہ باقی دن کو پورا کرو۔