مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من قال: إذا التقى الختانان: فقد وجب الغسل باب: جن حضرات کے نزدیک شرمگاہوں کے محض ملنے سے غسل واجب ہو جاتا ہے
حدیث نمبر: 960
٩٦٠ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن حنظلة قال: قيل للقاسم: إن الأنصار لا يغتسلون إلا (من) (١) الماء، فقال: لكنا نعوذ باللَّه أن نصنع ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم سے پوچھا گیا کہ انصار منی کے خروج کے بغیر غسل کو لازم قرار نہیں دیتے، فرمایا ہم اس بات سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (في).