مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يقع على امرأته في رمضان (يأكل فيه أو يمسك عن الأكل) باب: اگر کسی آدمی نے ماہِ رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کرلیا تو کیا وہ کچھ کھا لے یا کھانے سے رکا رہے؟
حدیث نمبر: 9598
٩٥٩٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة أن النبي ﷺ قال: لرجل وقع على أهله في رمضان: "إن كان فجر ظهرك فلا يفجر (بطنك) (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے جس نے رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کرلیا تھا، فرمایا کہ اگر تیری کمر نے گناہ کیا ہے تو تیرے پیٹ کو گناہ نہیں کرنا چاہئے۔
حواشی
(١) في [ب]: (بطني).