مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في المرأة تحيض في رمضان أول النهار باب: اگر کسی عورت کو رمضان میں دن کے ابتدائی حصہ میں حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9589
٩٥٨٩ - حدثنا عبد اللَّه بن (المبارك) (١) عن ابن جريج عن عطاء في المرأة تحيض أول النهار في شهر رمضان فقال: تأكل وتشرب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کو رمضان میں دن کے ابتدائی حصہ میں حیض آجائے تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا وہ کھانا پینا شروع کردے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (مبارك).