مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من رخص للصائم أن يحتجم باب: جن حضرات نے روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 9570
٩٥٧٠ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع (أن) (١) ابن عمر كان يحتجم وهو ⦗١٢⦘ صائم ثم تركها بعد فكان يحتجم ليلًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما پہلے روزے کی حالت میں پچھنے لگوایا کرتے تھے پھر آپ نے ایسا کرنا چھوڑ دیا پھر آپ رات کو پچھنے لگوایا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [ص، ك]: (عن).