مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره أن يحتجم الصائم باب: جن حضرات کے نزدیک روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9550
٩٥٥٠ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة عمن حدثه عن شداد بن أوس قال: أتى (النبي) (١) (ﷺ) على رجل يحتجم بالبقيع وهو آخذ بيدي لثمان عشرة خلت من رمضان فقال: "أفطر الحاجم والمحجوم" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ہاتھ پکڑے ہوئے رمضان کی اٹھارہ تاریخ کو جنۃ البقیع میں ایک ایسے آدمی کے پاس سے گذرے جو پچھنے لگوا رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حواشی
(١) في [أ، ص، ز، ك]: (رسول اللَّه).
(٢) مجهول، ووقع تسميته في الإسنادين السابقين أنه أبو أسماء الرحبي وهو ثقة.