مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره أن يحتجم الصائم باب: جن حضرات کے نزدیک روزہ دار کے لئے پچھنے لگوانا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9548
٩٥٤٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) (٢) عاصم (الأحول) (٣) عن عبد اللَّه بن زيد وهو أبو قلابة عن أبي الأشعث الصنعاني عن أبي أسماء (الرحبي) (٤) عن شداد بن أوس قال: مررت مع رسول اللَّه ﷺ في ثمان عشرة خلت من رمضان فأبصر رجلًا احتجم فقال: رسول اللَّه ﷺ: "أفطر الحاجم والمحجوم" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ میں رمضان کی اٹھارہ تاریخ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں ایک آدمی کے پاس سے گذرا جو پچھنے لگوا رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔
حواشی
(١) في [ك]: (أنا).
(٢) في [أ، ب، ك] زيادة: (الأعمش).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [ص]: (الرجي).