مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
(في) من كان عليه شيء من رمضان فتطوع فهو قضاؤه باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص پر رمضان کی قضاء ہو اور وہ نفلی روزہ رکھ لے تو یہ اس کی قضا کا روزہ ہوگا
حدیث نمبر: 9540
٩٥٤٠ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن مجاهد قال: إذا كان على الرجل قضاء من رمضان فتطوع فهو (قضاؤه) (١) وإن لم يرده.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص پر رمضان کی قضاء ہو اور وہ نفلی روزہ رکھ لے تو یہ اس کی قضا کا روزہ ہوگا، خواہ وہ اس کا ارادہ نہ کرے۔
حواشی
(١) في [ب، هـ]: (قضاء)، وفي [س]: (قضاه).