مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الصائم يداوي حلقه (بالحضض) باب: کیا روزہ دار حلق میں دوائی لگا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 9533
٩٥٣٣ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن الأوزاعي قال: لا بأس أن يداوي الصائم لثته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ روزہ دار اپنے مسوڑھے پر دوائی لگائے۔