مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما جاء في الصائم (يتقيأ) أو يبدأه القيء باب: روزے کی حالت میں قے اور اس کے احکام
حدیث نمبر: 9445
٩٤٤٥ - حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن أبي إسحاق عن الحارث عن عليّ قال: إذا تقيّأ الصائم متعمدًا أفطر وإذا ذرعه القيء فلا شيء عليه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر روزے کی حالت میں کسی آدمی نے جان بوجھ کر قے کی تو اس پر قضا لازم ہے اور اگر خود بخود قے آگئی تو قضاء لازم نہیں۔